ٹریفک وارڈنز کی ذمہ داریوں میں اضافہ، نیا حکم نامہ جاری

7 Sep, 2021 | 05:04 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)ٹریفک پولیس کو شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر کارکردگی نمایاں کرنے کا حکم،وارڈنز اور اسسٹنٹس کو ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کوزیادہ سے زیادہ لائیک اور شئیر کرنے کا حکم دے دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا گیا، ٹریفک پولیس حکام نے وارڈنز کو سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہونے کا حکم دے دیا ہے،ٹریفک وارڈنز،اسسٹنٹ،ایڈمنز ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو زیادہ سے زیادہ لائیک کریں۔

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جاری کر دہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک سٹاف اور وارڈنز کو کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے پیج کو زیادہ سے زیادہ شئیر اور کمنٹس کرے جبکہ فیس بک،ٹویٹر،انسٹا گرام اور یوٹیوب چینل کو لائیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے،سیکٹر انچارجز کو سوشل میڈیا آرڈر بارے نفری کو بریف کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے،ٹریفک ایڈمن سوشل میڈیا آرڈرز کو نوٹس بورڈ پر چسپاں کریں گے۔

سی ٹی او کی جانب سے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو تعمیل شدہ فہرست کنٹرول قربان لائن بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہےجبکہ دوسری جانب سی ٹی او منتظر مہدی نے غلط آرڈر بک کرنے والوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ انچارج کنٹرول روم نے مجاز آفیسر کی اجازت کے بغیر غیر قانونی آرڈر بک کیا،سی ٹی او لاہور نے انچارج سمیت تمام سوشل میڈیا ٹیم کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ انچارج کنٹرول روم نے اپنی کارکردگی دیکھانے کےلئے غیر قانونی آرڈر بک جاری کیا۔

مزیدخبریں