(سعید احمد سعید)سونے کی فی تولہ قیمت میں قدرے کمی,سونے کی فی تولہ قیمتوں میں پانچ سو روپے کمی آئی،خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے اضافہ سے 167.63 روپےکا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز کی نسبت سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، سونے کی قیمتوں میں 500 سو روپے کی کمی آنے پر فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی،رواں کاروباری ہفتے کےپہلے روز سونے کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا جس کے باعث 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار روپےتک پہنچ گئی تھی۔
دوسری طرف ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گی،انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے اضافہ سے 167.63 روپےکا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ167روپے 63 پیسے پرکلوز ہوئی۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ ہوا تھا اور ایک امریکی ڈالر 167روپے 23 پیسے میں فروخت ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 168 روپے 10 پیسے کا تھا۔