تفتیشی رپورٹ میں مفتی عزیز الرحمان قصوروار ، عدالت نےآخری موقع دے دیا

7 Sep, 2021 | 04:36 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: کینٹ کچہری میں مدرسےکےطالبعلم سے بدفعلی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مدعی کو ضمانت میں دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا۔

گرفتارملزم عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پرسماعت کیلئےعدالت میں پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کا ریکارڈپیش کردیا۔ تفتیشی رپورٹ میں ملزم عزیزالرحمان قصور وار پایا گیا۔
پولیس نے  استدعا کی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے،پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا ارشد کی عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے مقدمے کے مدعی کو ضمانت میں دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا اور  سماعت 10 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں