موبائل اور لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

7 Sep, 2021 | 04:16 PM

Abdullah Nadeem
Read more!

سٹی 42:    ڈالر کی اونچی اڑان،موبائل ،کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوتے ہی مارکیٹ میں موبائل ،کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی قیمتوں  میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوگیا ۔آئی ٹی اسیسریز مہنگی ہونے سے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا جبکہ خریدار بھی پریشانی سے دوچار ہیں ۔موبائل اور آئی ٹی اسیسریز کی قیمتیں بڑھنے پر تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ٹی اسیسریز کی قیمتوں میں کمی کیلئے ڈالر کا ریٹ برقرار رکھنے کے ساتھ سیلز ٹیکسس میں کمی لائے۔

ڈالر کاریٹ بڑھنے سے ایک لاکھ روپے والے کمپیوٹر یا موبائل کا ریٹ دس سے پندرہ ہزار روپے بڑھا دیا گیا ہے۔صارفین نے قیمتوں میں اضافے کو حکومتی ناکامی قرار دے دیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے آن لائن کلاسسز لینے والے طلباء سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

ڈالر اور سیلز ٹیکس میں اضافہ سے جہاں موبائل اسیسریز کے شعبہ سے منسلک افراد کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں آئی ٹی انڈسٹر ی پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔



مزیدخبریں