700 سکولوں کا انتظامی سربراہ اب لاہور کے ایک سکول کا پرنسپل

7 Sep, 2021 | 03:41 PM

Arslan Sheikh

علی رامے: ایک ضلع کے 700 سرکاری سکولوں کے سربراہ کو لاہور ایک سکول کا پرنسپل لگا دیا گیا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سی ای او حافظ آباد محمد امین کی لاہور میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد محمد امین کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں لاہور کے ایک سرکاری سکول میں بطور پرنسپل تعینات کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ محمد امین حافظ آباد میں ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او تھے اور سات سو سرکاری سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ ان کے ماتحت تھے جبکہ اب محمد امین کو لاہور میں گورنمنٹ ہائی سکول باغبان پورہ میں بطور پرنسپل لگادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں