علی رامے: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی ضلع سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 ہزار سے زائد کے سرکاری زرعی رقبے پر تاحال قبضہ مافیا کا راج براقرر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لینڈ مافیا کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے واگزار کرانے کے لیے گرینڈ آپریشن کیے لیکن صوبہ بھر میں دس ہزار ایکڑ کے سرکاری زرعی رقبے پر قبضہ کرنے والے کے آگے بزدار سرکار بے بس ہو چکی ہے۔ زرعی زمینوں پر قبضہ مافیا سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں ایک انکشافات سامنے آئے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں واقع سرکاری زرعی زمینوں پر مافیا کا قبضہ ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے اپنے ضلع ڈی جی خان میں بھی سرکاری زرعی زمینوں پر قبضہ ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ زراعت کی ریسرچ کے لیے مختص 2 ہزار 8 سو ایکٹر کے زرعی رقبے پر قبضہ ہے، محکمہ زراعت کے توسیعی شعبہ کے لیے مختص 2 ہزار 188 ایکٹر رقبہ پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہے۔
پنجاب سیڈ کارپوریشن کی 5 ہزار 746 ایکٹر زمین پر بھی غیر قانونی پٹادار قابضین ہیں، لیکن قابضین سے زرعی زمینیں و اگزار کرانے میں پنجاب حکومت تاحال خاموش ہے۔سرکاری زرعی رقبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے بھی برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہاکہ یہ زمین جس مقاصد کے لیے تھی وہ مقصد اب ادھورا ہے۔