ویب ڈیسک : دبئی میں واقع ایک عمارت سے گرتی حاملہ بلی کو بچانے والے افراد کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا۔
عمارت کی بالکونی سے گرنے والی حاملہ بلی کو 4 افرادنے ریسکیو کیا تھا، اوراس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جسے دیکھ کر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بلی کو بچانے والے افراد کی شناخت کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔اب ان چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک پاکستانی ہیں جن کا نام عاطف محمود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے حکمران کو بلی بچانے والوں کی تلاش
دوسرے شخص کا تعلق مراکش سے ہے جو کہ ویڈیو میں سکیورٹی گارڈ کی وردی پہنے ہوئے ہے، دیگر 2افراد نصیر شہاب اور محمد راشد ہیں جن کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔اماراتی حکومت کی جانب سے چاروں افراد کو 50 ہزار درہم (22 لاکھ 75ہزار پاکستانی روپے)انعام دیا گیا ہے۔