متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزے کا دائرہ کار بڑھا دیا

7 Sep, 2021 | 02:09 PM

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزے  کا دائرہ کار اب مینجرز ، چیف ایگزیکٹو افسروں( سی ای او) اور چھے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تک بڑھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے جاری کردہ گولڈن ویزے کے نئے قواعد وضوابط کے مطابق اب سائنس، انجنیئرنگ، صحت، تعلیم، کاروبار ، انتظامیہ اورٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو بھی یہ ویزے جاری کیے جائیں گے۔ یو اے ای نے مملکت کے منفرد ثقافتی پہلوؤں کو تلاش اور انہیں اجاگر کرنے کی حوصلہ افزائی کے تحت نئی ترغیباتی سکیم کا اعلان کیا ہے۔ یہ سکیم امارات کی ٹچ پوائنٹ کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد سیاحوں کو ابوظبی کے ورثے، ثقافت اور دیگر موضوعات کو مزید گہرائی سے جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سکیم میں کئی رعایات اور دیگر قابل قدر ڈیلز شامل ہیں، یہ سکیم لائسنس یافتہ ٹور گائیڈز کو تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ انہیں ابوظہبی میں نئی منازل تلاش کرنے میں معاون ہوگی تاکہ وہ مستقبل میں امارت آنے والے سیاحوں کے لئےنئے معلوماتی اور تفریحی تجربات میسر کرسکیں۔

اماراتی حکومت نے گذشتہ سال ڈاکٹروں، سائنس دانوں، موجدین، محققین، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یواے ای میں اس اقامتی ویزے کی میعاد دس سال ہوگی اور اس کی تجدید کی جاسکے گی۔ 

مزیدخبریں