ویب ڈیسک: یکساں نصاب نافذ نہ کرنے کے خلاف ایچی سن کالج کو لیٹر جاری کردیا گیا۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پرنسپل ایچی سن کالج کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایچی سن کالج میں بورڈ کی منظور شدہ کتابوں اور یکساں نصاب کے علاوہ کوئی کتاب نہیں پڑھائی جا سکتی، ایچی سن کالج کو یکساں نصاب کو نافذ کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر سکولز ایجوکشن مراد راس کا کہنا ہے کہ ایچی سن کالج کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایچی سن کالج کی جانب سے بورڈ کو بھجوائی گئی کتابوں پر بھی اعتراض لگا دیا گیا، بورڈ نے ایچی سن کالج کو جواب دیا کہ کتابوں پر این او سی صرف پبلشرز کو ہی جاری کیا جاتا ہے، ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو گریڈ ون تا گریڈ فائیو تک کی بورڈ کی کتابیں پڑھانے کی ہدایت کر دی گئی۔