چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

7 Sep, 2021 | 01:48 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر سردار علی خان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور  آئی جی پنجاب ڈاکٹر سردار علی خان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دی تھی۔ انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا، سابق آئی جی ریلوے عارف نواز خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی ریلوے کی آسامی خالی تھی جبکہ جواد رفیق کو  وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ظفر نصراللہ بھی  کامران علی افضل سے سینئر ہیں جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضی اور سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم کامران علی افضل کے بیج میٹ ہیں۔ 

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے تبادلے کا فیصلہ کرتے راؤ سردار علی خان کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔ راؤ سردار علی مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب کے عہدے پر تھے،سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کامران علی کا تبادلہ کرتے انہیں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں