9 سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی

7 Sep, 2021 | 01:21 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ایک اور حوا کی بیٹی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی، ڈسکہ میں ذہنی معذور 9 سالہ سائر کو درندہ صفت  شخص نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے  محلہ ندیم آباد میں ذہنی معذور 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا۔  پولیس کے مطابق 9 سالہ سائرہ گھر سے دکان پر گئی تھی  کہ بچی کو خالی دکان کے اندر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بچی کے نمونے لے کر فرانزک لیب میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ڈسکہ پولیس نے جمہ خان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور  ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں