جمال الدین جمالی: قتل کیس کے مدعی اور ملزموں کی کمرہ عدالت کے باہر لڑائی، فریقین نےمکوں اور لاتوں سے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کے احاطے میں قتل کیس کے مدعی اور ملزموں میں لڑائی ہوگئی۔لڑائی سے مدعی پارٹی کے ایک فرد کا دانت بھی ٹوٹ گیا، وکلانےلڑائی کرنےوالےفریقین میں بیچ بچاؤ کرایا۔ فریقین ایڈیشنل سیشن جج شہزاد مظفر ہمدانی کی عدالت میں آئے تھے۔