ویب ڈیسک : بھارتی ارب پتی کاروباریچ کی دولت میں ایک دن میں تین ارب ستر کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ، جلد 100 ارب ڈالر والے ارب پتی کلب کے ممبر ہوں گے
تفصیلات کے مطابق بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی دولت اب 92.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ امبانی اورفرانسیسی ارب پتی فرانکوئس بیٹنکورٹ مائرز آف لوریل کے درمیان بہت کم فرق رہ گیا جن کی دولت 92.9 ارب ڈالر ہے۔ توقع ہے کہ یہ دونوں جلد ہی 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے عالمی کھرب پتی کلب میں شامل ہوجائیں گے۔
امبانی کا یہ اربوں ڈالر کا جمپ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں اضافے کی وجہ سے لگا جب انہوں نے بیان دیاکہ کمپنی سستی گرین ہائیڈروجن کی پیداوار جاری رکھے گی۔امبانی کا ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ اپنے کاروبار میں نت نئے حربے اپنا کر ٹاپ پر رہنے کے لئے مشہور ہے جبکہ امبانی نے فیس بک سمیت سرمایہ کاروں کے تعاون سے اپنے ڈیجیٹل آپریشنز پر پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس سال امبانی نے کلین انرجی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک غیر معمولی منصوبے کا افتتاح کیا تھا ۔