ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی زیورات کے اشتہار میں خواجہ سرا نے دلوں کو کیسے چھو لیا؟

روایتی زیورات کے اشتہار میں خواجہ سرا نے دلوں کو کیسے چھو لیا؟
کیپشن: Transgender
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روایتی زیورات کے ایک اشتہار میں خواجہ سرا ماڈل ہٹ ہوگیا، صارفین کے دلوں کو چھو لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایڈوٹائزنگ فرم کی ایک منٹ 40 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ٹرانس جینڈر خاتون کے کردار کی زندگی پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔ نوجوانی میں ان کے چہرے پر بال دکھائے گئے اور خود اعتمادی کی کمی دکھائی گئی اور پھر وہ ایک بااعتماد دلہن کے طور پر نظر آتی ہیں۔ 22 سالہ میرا سنگھانیا ریحانی نے کیرالا کی ایک جیولری کمپنی بھیما کے اشتہار میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ان کے گھر والے ہیجڑا ہونے کے باوجود انھیں محبت سے قبول کر لیتے ہیں۔ ان کی زندگی میں ہر کامیابی کا جشن زیورات کے تحفے سے منایا جاتا ہے۔ پیور ایز لو (محبت جیسا خالص) نامی یہ اشتہار یوٹیوب پر نو لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ اپریل میں اس کے ریلیز کے بعد سے انسٹاگرام پر 14 لاکھ ویوز آچکے ہیں۔ اسے بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔