پی سی بی میں تبدیلیوں کی ہواچل پڑی، بڑے بڑوں کی چھٹی

7 Sep, 2021 | 12:48 PM

ویب ڈیسک : مصباح الحق اور وقار یونس کی رخصتی کے بعد پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ہوا چلنے کو ہے۔

ذرائع کےمطابق آنے والے دنوں میں پی سی بی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک اہم آفیشلز کی چھٹی کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔  نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر سے منسلک کوچنگ پینل میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور فیلڈنگ کوچ سمیت کوچنگ سٹاف میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا گیا  ہے۔سلیکشن پالیسی میں تبدیلی کے فیصلے سے بھی بورڈ حکام کو آگاہ کردیا گیا۔سی او او پی سی بی کی چھٹی کروائے جانے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں