سٹی 42: شہر میں بجلی بچانے کے 2 اہم منصوبے مکمل، جنرل ہسپتال سولرانرجی پلانٹ پر منتقل، میاں منشی ہسپتال میں بھی کام مکمل کرلیا گیا، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک آج دونوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے.
تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی کی جانب سے میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں، بجلی بچانے والے پنکھے، بلب اور لائٹس سمیت دیگر آلات کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے،257 پنکھے اور 200 لائٹس لگائی گئی ہیں،جس پر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ سالانہ دو کروڑ 80 لاکھ کی بجلی بچائی جا سکے گی۔ دوسری جانب جنرل ہسپتال میں ایک میگاواٹ سولر انرجی کا پلانٹ لگایا گیا ہے، منصوبے پر آٹھ کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے،سالانہ تین کروڑ 80 لاکھ کی بجلی بچائی جا سکے گی۔ محکمہ توانائی رواں سال صوبے بھر کے 35 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھی سولر پر منتقل کرے گا۔
لاہور شہرمیں بجلی بچانے کے 2 اہم منصوبے مکمل
7 Sep, 2021 | 10:55 AM