ویب ڈیسک : مرسڈیز بینز اپنی مکمل الیکٹرک گاڑی ای کیو اے 250 متعارف کرا چکی ہے مگر اب کی بارمرسڈیز بینز نے اپنی سستی الیکٹرک گاڑی EQB متعارف کرا دی ہے جو اگلے سال 2022 میں مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جنوری میں مرسڈیز بینز کی جانب سے اپنی پہلی گاڑی متعارف کرائی گئی تھی کامپیکٹ ایس یو وی 66.5 ڈبلیو ای بیٹری پیک سے لیس ہے جو فل چارج پر 300 میل تک سفر کرسکتی ہے۔یہ گاڑی ٹیسلا ماڈل وائے کے مقابلے میں پیش کی ہے ج کا مقصد شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان صارفین کو اپنی کھینچنا ہے۔ اس ایس یو وی میں 190 ہارس پاور الیکٹرک موٹر 375 این ایم ٹورکیو کے ساتھ ہے۔گاڑی میں موجود بیٹری ڈی سی کرنٹ سے چارج کی جاسکتی ہے۔
Our new all-electric avant-garde business saloon features a sporty 'purpose design' with all the characteristic elements of Mercedes-EQ, one-bow lines and cab-forward design.#IAA #MercedesEQ #MBIAA21 #progressiveluxury pic.twitter.com/V5z8iscBFc
— Mercedes-Benz (@MercedesBenz) September 7, 2021
اب کی بار مرسڈیز بینز کی جانب سے اپنی سستی الیکٹرک گاڑی EQB کو متعارف کرا دیا ہے جبکہ گاڑی اگلے سال 2022 میں متعارف کرائی جائے گی۔ جرمن کمپنی ای کیو ای کو 2021 آئی اے اے موبیلٹی کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیاہےجس کےساتھ چنداورالیکٹرک گاڑیوں اسٹیوٹگرٹ،ای کیو بی کامپیکٹ ایس یو وی، ای کیو ایس کے اے ایم جی پرفارمنس اور مے بیچ ورژنز اور جی ویگن کانسیپٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔ ای کیو ای کا سائز ای کیو ایس 3.5 انچ چھوٹا ہے مگر اس کے بیشتر فیچرز مرسڈیز کی فلیگ شپ الیکٹرک سیڈان سے ملتے جلتے ہیں۔ ای کیو ای میں ای کیو ایس کی طرح بہت بڑا ہائپر اسکرین ڈسپلے بھی موجود تھا جو ڈیش بورڈ پر نصب ہے مگر یہ آپشنل ہوگا۔ گاڑی میں 90 کلو واٹ بیٹری بیک ہوگا اور کمپنی کے مطابق فل چارج پر یہ گاڑی 410 میل تک سفر کرسکے گی۔ ای کیو ای میں 288 ہارس پاور طاقت ہوگی جبکہ ای کیو ایس میں 516 ہارس پاور ہے۔