ویب ڈیسک : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 316 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔
پنجاب میں کوروناسے اب تک 12 ہزار 96 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا 5 ہزار 130، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 178، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں. پنجاب میں کورونا کے 4 لاکھ5 ہزار 5، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 512، سندھ میں کوروناکے4 لاکھ 39 ہزار 119، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔
لاہور شہر میں کوروناکےوارجاری،مثبت کیسز کی شرح12.1فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے708نئے کیسز رپورٹ جبکہ کورونا وائرس مزید 15قیمتی زندگیاں نگل گیا۔