ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس فیز فائیو میں ٹریفک حادثہ راہگیر کی جان لے گیا

ڈیفنس فیز فائیو میں ٹریفک حادثہ راہگیر کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ڈیفنس فیز فائیو میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔
 پولیس کےمطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی 25 سالہ شہباز کے نام سے شناخت ہوئی  جو سڑک پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ متوفی جھنگ کا رہائشی تھا، جو ڈیفنس کے ایک گھر میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، جسے بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی فائز کے نام سے شناخت ہوئی، جس نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے کے دوران نوجوان کی جان لی۔ تاہم متوفی کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

 دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں چلتی کار میں آگ بھڑک اٹھی ،  ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ اتفاق ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں چلتی کار میں فنی خرابی کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پل بھر میں کار کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں  نے آدھے گھنٹے کی امدادی کارروائیوں  میں  آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کا اگلا حصہ جل کر خاکستر ہو گیا ۔