دورہ انگلینڈ، مصباح ٹیم کی کارکردگی سے مایوس

7 Sep, 2020 | 09:01 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( حافظ شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق کا دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار، کہتے ہیں کہ اس ٹور سے مستقبل کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیتنی چاہیے تھی۔ مصباح الحق نے دبے لفظوں میں صوبائی کوچز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان سے بات کریں گے۔

چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ نے ادارہ جاتی کرکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بورڈ اس معاملے پر غور کرے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے سیکھنے کی بات بین الاقوامی کرکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں، کوشش ہے ٹیم آئندہ بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائے جبکہ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ اپنے ایک سالہ دور کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔ 

مزیدخبریں