سکولوں بارے ایک اور اہم فیصلہ

7 Sep, 2020 | 07:01 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنےکا منصوبہ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک منصوبے کی تکمیل پر 8.2 ارب روپے پنجاب حکومت کو قرض دے گا۔

لاہور کے دیہی علاقوں سمیت جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ سابق دور حکومت میں بنایا گیا تھا، جس کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پنجاب کو خطیر قرض بھی دینا تھا۔

ذرائع کےمطابق سست روی کے باعث پراجیکٹ تاحال نامکمل ہے، پندرہ ہزار سکولوں میں سے ابتک سات ہزار پانچ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کلین انرجی انویسٹمنٹ پروگرام کےتحت یہ قرض دےگا۔

حکام کے مطابق سکولوں کوشمسی توانائی پر منتقل کرنے سے سالانہ 17.29 گیگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب حکومت نے پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نہم سے بارہویں کی جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ گیا ہے۔ بڑی جماعتوں کو کھولنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا۔ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں جماعت کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

مزیدخبریں