ارطغرل غازی کا دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

7 Sep, 2020 | 06:04 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل کے مرکزی کردار انگین التن  کا تین روزہ دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہوگیا۔  ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار اکتوبر میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے دورے پر آئیں گئے۔

لاہور پریس کلب میں شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل دیرلیش ارطغرل کے مرکزی کردار اور اداکار انگین آرلتن دوزیاتان کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے حوالے سے سکیللرز انٹرنیشنل اور یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کے عہدیداران نے  پریس کانفرنس کی۔ سی ای او سکیللرز انٹرنیشنل عائشہ سید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی کے نامور اداکار انگین التن 3 روزہ دورے پر اکتوبر میں  پاکستان آئیں گے۔

  انگین التن 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گے۔ ارطغرل کے مرکزی کردار لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں مداحوں کے سامنے جلوہ گر ہونگے اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ادکار انگین التن تقریبات میں مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کریں گے۔

عائشہ سید کا مزید کہنا تھا کہ ارطغرل غازی سیزن میں کی جانے والی اداکاری کی لائیو پرفارمنس بھی کریں گے۔ وہ اپنے دورے میں 10 ہزار مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ 

مزیدخبریں