گیس صارفین پر بڑی پابندی لگ گئی

7 Sep, 2020 | 04:51 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی۔    

مذکورہ پالیسی کے تحت صارفین کو اکتیس ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے، اس طرح پچیس ہزار اضافی ادائیگی کے باوجود گیس کےصارفین کو کنکشن نہیں دیا جائیگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کنکشنز کے کوٹہ میں کمی کی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔

دوسری جانب صرف معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز پر صارفین کو کنکشن دیئے جائیں گے۔ سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے جنوری 2017 تک جمع ہونیوالی درخواستوں پر کنکشن لگائے جائیں گے۔  

مزیدخبریں