سٹی42: وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی ادارے 15ستمبرسےکھولنے کا اعلان کردیا اور صوبائی وزیرِتعلیم مراد راس نے ٹویٹ میں تمام سرکاری اورپرائیویٹ سکولز کھولنے کا شیڈول جاری کردیا۔
صوبائی وزیرِتعلیم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 9ویں سے 12 ویں کلاس کا آغاز 15ستمبرسے ہوگا، چھٹی سے 8ویں کلاس کا آغاز 22 ستمبر سے ہوگا، نرسری سےپانچویں کلاس کے بچے 30ستمبر سےسکول جائیں گے، سکولوں میں ڈبل شفٹ نہیں ہوگی، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدلازمی کرایاجائے گا۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 7, 2020
All Public & Private Schools of Punjab to open on following schedule. Classes 9-12 to start on 15th. Classes 6-8 to start Sept 22nd. Classes Nursury-5 to start on 30th. No Double Shift. Alternative Day Schedule to be followed by all Public & Private Schools.
صوبائی وزیرِتعلیم مرادراس نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک دن چھوڑکے ایک دن کلاسزہوں گی۔
All Public and Private Schools to allow only 50% of students in one day. Alternative days will have the other 50% students. No Double Shift on a single day will be allowed. https://t.co/Q9d4JKz9er
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 7, 2020
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکول کھولنے کے حوالے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے پنجاب بھر کے سکول نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لئے کھول دئیےجائیں گے ، 22 ستمبر 2020 سے سکول چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے کھولے جائیں گے، 30 ستمبر 2020 سے صوبے بھر کے تمام سکول پرائمری سطح پر بھی کھول دئیے جائیں گے ۔
ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام سکولوں میں کسی بھی جگہ سکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام جماعتوں کے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا تاکہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے، پنجاب میں تمام سکولوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔