سٹی42: ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 15ستمبرسےکھولنے کےحوالےسے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی، وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی ادارے 15ستمبرسےکھولنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہورویں جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ گیا ہے، بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، طلباء کو ماسک کے ساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی، اجلاس میں پہلی سے پانچویں جماعت کی کلاسیں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے ایک ہفتہ بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، تمام صوبائی وزراء تعلیم جماعتوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہیں، اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔
پیش کیں، ہائر ایجوکیشن پندرہ ستمبر سےتمام اعلی تعلیم کے ادارے کھولنے کی تجویز دیں گے، وزیر تعلیم سکول پنجاب مراد راس سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے بارے تجویزپیش کیں، تمام صوبے اپنی تجاویز دیں ،صوبہ پنجاب سےمراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں اپنے محکموں کے حوالے سے تجاویزپیش کیں، ہائر ایجوکیشن پندرہ ستمبر سےتمام اعلی تعلیم کے ادارے کھولنے کی تجویز پیش کیں، وزیر تعلیم سکول پنجاب مراد راس سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے بارے تجویز پیش کیں۔