سعود بٹ : تبدیلی سرکار کی شفافیت کےدعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ٹھیکے داروں کو نوازنے کی روایت برقرار،گرفتارچیف انجینئرمظہر حسین کا قریبی ٹھیکیدار نیب کے نشانہ پر آ گیا۔
حکومت پنجاب کےاہم ٹھیکےحاصل کرنے والےٹھیکیدار کے کچے چٹھےنیب میں کھلنےپرتحقیقات کا آغاز کردیا گیا،ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے، ٹیپا،محکمہ ہائوسنگ اورضلعی انتظامیہ سمیت اہم سرکاری ٹھیکوں میں صرف من پسند ٹھیکیدارکو ہی نوازا گیا،ٹھوکر نیاز بیگ سڑک اور نالہ کی تعمیر، مویشی منڈیاں اور رمضان بازار سمیت اہم منصوبوں میں ایک میں ٹھیکیدار کومختلف فرموں کے نام پر ٹھیکے ملے۔
نیب نے مذکورہ ٹھیکیدار کی آمدن اور اثاثہ جات کے حوالہ سےمالیاتی اداروں سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق منپسند ٹھیکیدار وزیراعلی سیکرٹریٹ اور نیب میں گرفتار چیف انجینئر مظہر حسین کا قریبی ساتھی ہے۔
یاد رہے لاہور ہائیکوٹ کی جانب سے نیب کو 4 ہفتے میں نارووال روڈ تعمیر کی تحقيقات مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ناروال روڈ کی تحقیقات کے لیے تحیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گی۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سٹرک کی تمیر کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مراسلے لکھ دیے۔
نیب کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کیاگیا ہے،سٹرک کی تعمیر کے حوالے ٹینڈرنگ ،پی سی ون،بجٹ اور ڈیزاینگ کے حوالے سے ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹھیکےدراوں کو طلب کر کے بیانات ریکارڈ کیے جاہیں گے۔