موسم کا حال بتانے والے محکمے نے بارش کی نوید سنادی

7 Sep, 2020 | 04:22 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا موسم جزوی آبرالود رہے گا،  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے منگل کےروز شہرکا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔


  محکمہ موسمیات کےمطابق مطلع آبر آلود رہنےسےمختلف مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ ہے جبکہ شام میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک رہے گا، محکمہ موسمیات نے منگل کےروز شہرکا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 دوسری جانب این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 89 کم عمر بچوں سمیت 39 خواتین و 105 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 195 افرادجاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 16، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، کشمیر میں 10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

حالیہ مون سون سیزن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق جب کہ 166 زخمی ہوئے اس دوران بارشوں و سیلاب سے 10 رابطہ سڑکیں، 10پل، 2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد، 6 پاور ہاوسز کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں سے 1359مکانات کو مکمل جبکہ 1249 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

 

 

مزیدخبریں