سٹی42: کاروباری ہفتے کا پہلا روز، سونا 100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 800 روپے کا ہوگیا بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا پہلا روز، سونا 100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 800 روپے کا ہوگیا بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ۔ اکیس قہراط فی تولہ سونے کے نرخ 1 لاکھ 1 ہزار 325 روپے متعین ہیں 20 روپے سستی ہوکر چاندی 1350 روپےفی تولہ ہوگی ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا 300 روپے فی تولہ مہنگا ہو تھا اور قیمت میں اضافے کے باعث خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 16 ہزار روپے فی تولہ ہوا تھا ، 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 333 روپے کا ہوا تھا، 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوا تھا جبکہ 10 روپے سستی ہو کر فی تولہ چاندی 1360 روپے کی ہو گئی تھی۔
قبل ازیں بدھ کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا، صرافہ بازاروں میں سونا 1400 روپے سستا ہوا،شہر کے صرافہ بازاروں میں 1400 روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 800 روپے کا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالرکمی کے بعد فی اونس سونا 1951 ڈالرکا ہواتھا۔
شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے سونا مزید سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونا سستا ہونے سے اسکی تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اور خواتین سونے کی خریداری کی جانب راغب ہونگی جبکہ خواتین صارفین کہتی ہیں کہ اب بھی سونا بہت مہنگا ہے اس کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے۔