ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے متاثرہ ایک مریض جاںبحق ،39نئے مریض

 کورونا سے متاثرہ ایک مریض جاںبحق ،39نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (بسام سلطان)لاہورمیں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض جاںبحق ہو گیا جبکہ39نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ایک مریض کی ہلاکت کے بعد لاہور میں اموات کی کل تعداد 856ہو گئی۔

صوبے بھر میں 48 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد97 ہزار 166ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں 39، گوجرانوالہ3 ،راولپنڈی1اور گجرات میں4کیس سامنے آئے ہیں۔ فیصل آباد میں 5، ملتان 3، جھنگ 3، پاکپتن 2، سیالکوٹ2،اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے مزید2اموات کے بعدتعداد2ہزار210ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد93 ہزار561 ہو چکی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے ’نئے فیز‘ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب متاثرہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے کورونا وبا کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں جب کہ یہ افراد ادھیڑعمر اورکم مدافعت رکھنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کریں گے،  وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ 

 

Shazia Bashir

Content Writer