پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4 ریسٹورنٹ سیل کردیے

7 Sep, 2019 | 11:14 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی موٹروے کی خصوصی چیکنگ، مختلف سروس ایریاز میں 4 ریسٹورنٹ سیل، 8 کو بھاری جرمانے عائد کردیئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروے پر بوم بوم شنواری ریسٹورنٹ کا سٹوریچ ایریا چوہوں، کاکروچز کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کردیا، سلور سپون کو سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی گندے فریزر، زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر سربمہر کیا گیا جبکہ ہیون ریسٹورنٹ کو ناقص سٹوریچ، مکڑی کے جالوں، چھپکلیوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ فرائی چکس کو استعمال شدہ آئل کی موجودگی اور انتہائی ناقص انتظامات پر سیل کردیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شیر شنواری ریسٹورنٹ، سویٹ اینڈ سپائی ریسٹورنٹ اور ہانڈی ریسٹورنٹ کو جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح میزان ہوٹل، چکن بروسٹ، چیک ان، فائن ان کوزین اور گورمے سویٹس اینڈ بیکرز کو بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق معمولی نقائص پر 28 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جی ٹی روڈ اور موٹروے سروس ایریاز کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ورکنگ ڈے ہو یا عام تعطیل، محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہتی ہیں۔

مزیدخبریں