لیجنڈری لیگ سپینر عبدالقادر کی نماز جنازہ ادا

7 Sep, 2019 | 05:58 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی نماز جنازہ میاں میر قبرستان میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ہیڈ کوچ مصباح الحق، کرکٹرز اہل علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی میاں میر قبرستان میں تدفین گی گئی۔

واضح رہے کرکٹر عبدالقادر گزشتہ روز حالت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔  سابق لیگ اسپنرعبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ 1977 میں قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا، عبدالقادر نے اپنے کیریئر میں 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہوم سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کر کے کینگروز کو کلین سوئپ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 1987 میں قذافی اسٹیڈیم میں عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں  56رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کا کارنامہ انجام دیا، اسی تین میچوں کی سیریز میں انہوں نے 30 وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالقادر گوگلی، فلیپر اور لیگ بریک کے ماہر مانے جاتے تھے۔ انہیں لیگ اسپن کا ماسٹر بھی کہا جاتا تھا، ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بہترین باؤلنگ 1983 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف  44رنزکے عوض 5 وکٹیں ہیں۔ عبدالقادر  نے 2008 سے 2009 تک قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

مزیدخبریں