محکمہ ایکسائز میں ٹوکن اپڈیشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

7 Sep, 2019 | 03:59 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز میں ٹوکن اپڈیشن کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا، جعلی رسیدوں پر  1365 گاڑیوں کے ٹوکن اپڈیٹ کر کے خزانے کو ساڑھے 5 کروڑ کا نقصان پہنچا کر رقم اپنی  جیب میں ڈال لی گئی۔

ڈی جی ایکسائز زاہد حسن کی جانب سے ایکسائز کے مختلف دفاتر میں اچانک چھاپے مارے گئے، مغلپورہ دفتر میں دوران ریکارڈ چیکنگ 13 سو گاڑیوں کے جعلی رسیدوں پر ٹوکن اپڈیشن کرنے کا انکشاف ہوا اور حکومت کو ساڑھے 5 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

ڈی جی ایکسائز کے حکم پر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ معاملہ مزیدکارروائی کیلئے اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا ہے، ڈی جی نے فرید کورٹ ہاؤس میں چیکنگ کے دوران ڈائریکٹر ریجن سی عمران اسلم کی سرزنش کی اور آئندہ سپر ویژن بہتر بنانے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں