(سٹی 42) اقبال ٹاؤن رچنا بلاک میں سلنڈر دھماکے سے گھر کی بالائی منزل گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن رچنا بلاک میں صبح سویرے آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے3 منزلہ گھر زمین بوس ہو گیا، افسوسناک حادثے میں گھر کا سربراہ 63 سالہ عارف صدیقی، انکی اہلیہ 45 سالہ کنول صدیقی جبکہ 19 سالہ بیٹا ابوبکر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے،ریسکیو اہلکاروں نے 3 ماہ کے بچے کو حسنین کو زندہ نکال لیا۔
ریسکیو کے مطابق متوفی عارف صدیقی سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور اُسی کیلئے گھر میں آکسیجن سلنڈر رکھا گیا تھا، بیٹے ابوبکر نے جب آکسیجن لگانے کیلئے گیس کھولی تو زور دار دھماکہ ہوگیا جس سے گھر کی 2 منزلیں زمین بوس ہو گئیں۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، ایس ایس پی آپریشن اسماعیل کھاڑک اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔