استاد کے تشدد سے مرنے والے طالبعلم کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات

7 Sep, 2019 | 11:33 AM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) استاد کے تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت کے کیس میں نیا موڑ آگیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حافظ حنین کےجسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، طالبعلم کےاندرونی جسمانی اعضاء بھی صحیح سلامت پائے گئے۔

امریکن لائسٹف سکول میں استاد کے تشدد سے طالبعلم حافظ حنین کی وفات کا معاملہ، طالب علم حافظ حنین بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سٹی 42 نے حاصل کرلی، رپورٹ میں حیران کن طور پر حنین کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے اور طالبعلم کا دل، دماغ اور گردے صحت مند پائے گئے ہیں، تاہم معدہ اور کڈنی کے نمونے پنجاب فرائنزک لیب کو بجھوا دیئےگئے ہیں تاکہ کوئی زہریلے مواد کے بارے پتہ چل سکے، ابھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں