کامیڈی کنگ امان اللہ کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل، حالت تشویشناک

7 Sep, 2019 | 10:52 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل  کروادیا گیا، اہل خانہ کی جانب سے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی۔

تھیٹر کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ امان اللہ خان جو پچھلے کئی روز سے شدید علیل ہیں،  انہیں  کل رات دل کا دورہ پڑا ہے اور حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے، وہ انتہائی نگہداشت وارڈ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

امان اللہ خان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، امان اللہ خان اس سے قبل سرجیمیڈ ہسپتال میں داخل تھے اور انہیں چیسٹ انفیکشن ہوا تھا جبکہ اب دل کی تکلیف کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں