ضمنی الیکشن تحریک انصاف کیلئے بڑا چیلنج بن گیا

7 Sep, 2018 | 01:59 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کیلئے این اے 124 اور این اے 131 سے امیدوار کا انتخاب کرنا مشکل ہوگیا جبکہ مسلم لیگ( ن ) نے ضمنی الیکشن کیلئے اپنی لائن اپ مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف ضمنی الیکشن کیلئے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 124، این اے 131 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 164 اور پی پی 165 سے اپنے کھلاڑیوں کا تاحال فیصلہ نہیں کرسکی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا۔

مسلم لیگ (ن) این اے 124 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرچکی ہے، اس حلقے سے تحریک انصاف کے تین امیدوار غلام محی الدین دیوان، محمد مدنی، ڈاکٹر شاہد صدیق میدان میں ہیں لیکن پارٹی نے فیصلہ نہیں کیا کہ کون الیکشن لڑے گا۔

این اے 131 سے (ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن اس حلقے میں بھی پی ٹی آئی خاموش ہے۔ ولید اقبال، ہمایوں اختر خان اور ابرار الحق میدان میں ہیں لیکن ابھی تک قرعہ کسی کے نام پر نہیں نکلا۔

مزیدخبریں