نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

7 Oct, 2024 | 11:49 PM

 ملک اشرف:نابینا افراد کے مطالبات کی منظوری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر  ہوگئی ۔ لاہورہائیکورٹ میں شہری اعظم علی بٹ کی جانب سے درخواست دائرکی گئی،جسٹس رسال سید درخواست پرکل بطور ارجنٹ کیس سماعت کریں گے۔
درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نابینا افراد2 ہفتوں سے مال روڈ پر احتجاج کررہے ہیں، نابینا افراد کی سکیورٹی کیلئے انتظامات کیے جائیں، نابینا افراد کے قانونی مطالبات منظور کر کے احکامات جاری کیے جائیں

مزیدخبریں