جب بھی ملک میں ترقی کا وقت آتا ہے تو کچھ عناصر نقصان پہنچانے آجاتے ہیں؛ گورنر پنجاب

7 Oct, 2024 | 11:44 PM

توقیر اکرم : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے کہا میری کوشش ہے پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں

رحمان پورہ :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں تقریب ہوئی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ رانا عیش بہادر نے تقریب کا اہتمام کیا،عزیز الرحمان چن،سلمان بہادر رانا،عاقب سرور،محمد اکرم رانا ،محمد اشرف رانا،محمد اسلم رانا،اختر علی راشد سمیت جیالوں کی کثیرتعداد شریک تھی ۔

گورنر پنجاب  نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں مشکور ہوں کہ میرا والہانہ استقبال کیا گیا،پنجاب کے دوسرے کونے سے گورنر بنا کر لاہور بھیجا،پارٹی نے جو عزت اور مقام دیا اس سے وفا کرسکوں،جب سے گورنر بنا ہوں میری کوشش ہے کہ صوبے کی بہتری کے لیے جدو جہد کروں،میری کوشش ہے پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں،پیپلز پارٹی کی بحالی کے لیے جدو جہد کرنا چاہتا ہوں،مجھے کہا گیا کہ اتنی پلان کیوں کرتے ہیں میں نے کہا میں آرام سے بیٹھ نہیں سکتا،میں تھوڑی دیر بھی آرام سے بیٹھ جاوں تو محسوس ہوتا ہے کہ اپنی پارٹی سے وفا نہیں کررہا ۔میری ذمہ داری ہے اپنی پارٹی اپنے صوبے اور عوام کے لیے محنت کروں،سیدھا اور میرٹ پر چلنا ہے،کرپشن کے حوالے سے کسی بھی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔میں اپنے کام سے اپنے ضمیر کو راضی کرنا چاہتا ہوں۔جب میں اس کرسی سے اتروں تو کم از کم سر اٹھا کر جاؤں۔میں چاہتا کہ میری وجہ سے اٹک کے لوگوں کا سر فخر سے بلند ہو۔میں سمجھتا ہوں یہ کامیابی ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے ورکرزمیں دوبارہ جان آگئی ہے
میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا ہے،

گورنر پنجاب نے کہا پیپلز پارٹی کا الائنس شوق کا الائنس نہیں ملک کی خوشحالی کا الائنس ہے،اب یہ ملک کسی بھی تجربے کو برداشت نہیں کرسکتا،اگر حکومت سٹیبل نہیں تو نہ مہنگائی کم ہوگی نہ ہی بہتری آئے گی۔ہم نے حکومت سے الائنس کو مل کر چلانا ہے۔جب ملک کی عزت کی بات اجائے تو پھر کچھ بھی نہیں ہے۔افسوس ہوتا ہے جب جولوگ پاکستان کے نعرے لگاتے ہیں وہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔جب بھی ملک میں ترقی کا وقت آتا ہے تو کچھ عناصر نقصان پہنچانے آجاتے ہیں۔بڑے لمبے عرصے بعد ہمارے دوست ممالک ایک صف میں آرہے ہیں۔ملک میں انویسٹمنٹ آنے سے خوشحالی آئے گی،محب وطن وہ ہے جو ملک کی خوشحالی کے لیےجھک جائے،پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے۔سب سے بڑی کمزوری تب لگی تک ہم نے ن لیگ سے الائنس کیا۔پیپلز پارٹی ملک کی خوشحالی کے لیے بیٹھی ہے۔پیپلز پارٹی نے اس ملک کے بہت قربانیاں دی ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس بات کی پرواہ نہیں کی ووٹ ضائع ہورہے ملک کے لیے قربانی دی،آج بھی اگر الائنس میں ہیں تو قربانی دے رہے ہیں،اس الائنس کی وجہ سے اپنے ووٹ خراب کررہے ہیں،لیکن ملک کی خوشحالی کے لیے الائنس رکھے ہوئے ہیں،ڈالر کی سٹیبیلیٹی آئی ایم ایف معاہدے بہتری کی علامت ہیں،

میری درخواست ہے کہ سیاست کو ملک کے مفادات سے آگے نہ لے کر جائیں،غریبوں کا سوچیں ان کی خوشحالی کے لیے پالیسیاں بنائیں،پی ٹی آئی کی قیادت ہوش کے ناخن لے،اگر اس طرح ہٹ دھرمی کی سیاست کرتے رہیں گے تو پھر پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم ہو جائے گا،یہ سیاست نہیں کہ اپنے گھر کو تباہ کردیں،پیپلز پارٹی کے ورکرز گھروں سے باہر نکلیں اور پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا بتائیں ،گورنر ہاؤس ہر غریب آدمی کے لیے کھولا ہوا ہے۔

مزیدخبریں