سٹار اداکارفلم کے ایکشن سین  کی شوٹنگ کے دوران زخمی 

7 Oct, 2024 | 11:20 PM

سٹی42:  بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری 2 (جی 2)‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے۔

 بھارتی میڈیا  میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں سپائی تھرلر فلم  "گڈ اچاری" کےپارٹ2 کی شوٹنگ کے لئے حیدرآباد دکن میں موجود ہیں۔اداکار کو فلم کے ایک ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران گردن پر گہرا زخم آیا ہے۔ عمران ہاشمی کے زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور عمران ہاشمی کو ممبئی واپس لے جایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر منگل تک ممبئی پہنچ جائیں گے۔

اداکار ن عمران ہاشمی نے اب تک  فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق کوئی بیان شیئر نہیں کیا   تاہم  ان کے ایک کاروباری ساتھی سنی کھنہ نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ 
 

تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار، ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر ادیوی شیش بھی فلم ’جی 2‘ کا حصہ ہیں، عمران ہاشمی نے فلم کی کاسٹ میں شمولیت پر پریس نوٹ بھی جاری کیا تھا۔

عمران ہاشمی نے کہا تھا کہ فلم کے کہانی نے مجھے اس اسپائی تھرلر فلم کا حصہ بننے پر مجبور کیا، جاسوس فلموں کی لسٹ میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

ادیوی شیش نے اس سے متعلق کہا تھا کہ میں عمران ہاشمی کی جی 2 میں شمولیت پر خوش ہوں، ان کی موجودگی سے فلم کو ایک نئی جہت ملے گی۔

جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا سیکوئل ہے، جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

مزیدخبریں