لین دین کے تنازع پر فائرنگ، ملزمان فرار

7 Oct, 2024 | 11:01 PM

اسرار خان :راوی روڈ، ٹمبر مارکیٹ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ۔ 
سٹی 42 نے فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی،واقعہ آج دوپہر سوا 12 بجے کے قریب شہری محمود کی دکان میں پیش آیا،ٹمبرمارکیٹ میں کار سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوئے،ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لئے، متاثرہ دکاندار کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، ملزموں کی تلاش جاری ہے، 

مزیدخبریں