ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے فرد کا انتقال،  نماز جنازہ کل ہو گی

Saudi Arabia, Prince passes away, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سعودی  عرب کے شاہی خاندان کے فرد شہزادہ سلطان بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے جاری کئے گئے  اعلامیے میں  شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز آل سعود  کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مرحوم شہزادے کی نماز جنازہ کل امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائےگی۔ 

ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔