ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ،180مقدمات درج ، 192ملزمان گرفتار

 سموگ،180مقدمات درج ، 192ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک:سموگ میں اضافہ، سی سی پی اوکی افسران کو انسداد سموگ کیلئےقانونی اقدامات تیز کرنیکی ہدایت کردی ۔ رواں سال لاہور پولیس نے سموگ میں اضافےکاباعث بننےوالوں کیخلاف سیکڑوں مقدمات درج ، ڈیڑھ سو سےزیادہ افرادپکڑےگئے۔

سی سی پی او نے ایس پیز کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سموگ پر قابوپانےکیلئےقانونی اقدامات میں تیزی لانےکی ہدایت کی ہے۔ رواں سال لاہور پولیس نے سموگ میں اضافےکاباعث بننےوالوں کیخلاف 180مقدمات درج کیے ۔ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 192ملزمان پکڑےگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں 55ملزمان،کینٹ میں 61، سول لائنزمیں 21، صدرمیں 5افرادپکڑےگئے۔ اقبال ٹاؤن میں 5 اور ماڈل ٹاؤن میں 45ملزمان گرفتار کیے گئے۔سی سی پی او نے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی وہیکلز، فیکٹریوں،فصلوں کی باقیات ، کوڑا جلانے والوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اور دیگر اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے