اسرار خان : رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 1012 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں
مختلف علاقوں سے 9 ماہ کے دوران 14318 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 249 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کی 202 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 186 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن سے 161، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 144 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں،سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی 70 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،موٹر سائیکل چرانے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2894 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری ہونے کی 2651 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 2612 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن سے 2393، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 2090 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں،سول لائنز ڈویژن میں 9 ماہ کے دوران 1678 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے،موٹر سائیکل چوری کی زیادہ تر وارداتیں شہریوں کی غفلت کے باعث ہوتی ہیں، شہری پارکنگ اسٹینڈز کا استعمال کریں، موٹر سائیکل کو ڈبل لاک لگائیں،