علیمہ خان، ؑعظمیٰ خان جسسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

7 Oct, 2024 | 09:50 PM

سٹی42: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں  علیمہ خان اور  عظمیٰ خان کو  ایک دن کے  ریمانڈ  پر  پولیس کے حوالے کردیا۔

اسی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور  رہنما پی ٹی آئی عامر مغل کے وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  نے علیمہ خان  اور عظمیٰ خان کو کل دن 11 بجے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ اے ٹی سی اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

 اے ٹی سی پنڈی نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکنوں میں سے ایک کے خلاف کیس ڈسچارج کردیا۔ دیگر 16 کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزیدخبریں