عابد چوہدری: شاہدرہ ٹاؤن میں ایک خاتون نے ایک شخص کو جان سے مار دیا۔فوٹیج منظرعام پر آگئی ۔ پولیس نے مبینہ قاتلہ کو گرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔
شاہدرہ ٹاؤن پنڈی قبرستان کے قریب ایک خاتون کی جانب سے ایک شخص کو مبینہ طور پرقتل کرنےکاواقعہ پیش آیاہے۔پولیس کے مطابق پنڈی قبرستان کے قریب 52 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ فوری تحقیقات کا آغاز کیاگیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیےگئے۔آخرکارپولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ قاتل تک پہنچ ہی گئی۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے چند گھنٹوں کی کاوش سے مبینہ قاتل کو گرفتاربھی کرلیا۔قاتل ایک خاتون نکلی ۔ ایس پی سٹی قاضی علی کے مطابق بشری نامی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر پر آئے عابد نامی شہری پر تشدد کیا۔ اوراس کےدم توڑنےپرلاش کوساتھیوں کے ہمراہ باہر پھینک دیا۔ فوٹیج میں ملزمان کو لاش کوباہر پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کیلئےمردہ خانےمنتقل کرکےملزمہ سے تحقیقات کاآغازکردیاہے۔