وقاص احمد: مزنگ میں رشتے کے تنازع پر رشتے داروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ زوہیب اپنی والدہ اور والد کے ساتھ اپنی پھوپھو کے انتقال کا افسوس کرنے مزنگ آیا تھا جہاں انکا رشتے داروں سے جھگڑا ہوگیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ سے ذوہیب جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے مقتول ذوہیب کے والد آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان محمد سعید اور اسکے بیٹے عادل اور عاقب مقتول کے رشتے دار ہیں جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔ملزمان نے مقتول کے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کی۔