انگلینڈ پاکستان ٹیسٹ کے پہلے روز دو سینچریاں بن گئیں

7 Oct, 2024 | 09:01 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن پاکستان کے شان مسعود اور عبداللہ شفیق سنچریاں بنا گئے جبکہ بابر اعظم 30 اچھے رنز بنا کر   کھیل کے آخری لمحوں میں وکٹ گنوا گئے۔ پہلے دن پاکستا ن نے  4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔

پاکستان کا برا آغاز

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

دوسری  جانب عبد اللہ شفیق نے بھی سنچری اسکورکی اور پھر 102 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت ہوئی۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف2  رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 


پہلے دن کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر رن بنائے کریزپرموجود ہیں۔

مزیدخبریں