ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی سفارتخانہ آمد، کراچی واقعہ پر تعزیت اور مجرموں تک پہنچنے کی یقین دہانی

Chinese Embassy in Islamabad, City42, Prime Minister Shahbaz Sharif, Karachi Terrorism,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے  واقعے کے ذمہ داروں  کی جلد از جلد شناخت کے بعد انہیں قرار واقعی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بات  اسلام آباد میں چینی سفارت خانے  میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سے کراچی دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کی تعزیت کے دوران کہی۔

وزیراعظم   شہباز شریف پیر کی رات پاکستان میں تعینات چینی سفیر  جیانگ زیڈانگ سے  تعزیت کیلئے چین کے سفارتخانے گئے۔  انہوں نے  چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملے پر اظہار تعزیت  کیا اور چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و الم کا اظہار کیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  دہشتگردی کے اس واقعے کے ذمہ دار افراد کی جلد از جلد شناخت کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے۔

واقعے کے ذمہ داروں  کی جلد از جلد شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا،   پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

 وزیراعظم   شہباز شریف نے کہا،  پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اس گھناؤنی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔  اس واقعے کی تحقیقات کی میں ذاتی طور پر خود نگرانی کروں گا ۔ غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔

چینی سفیر نے  کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ  کی مؤثر تحقیقات، ذمہ دار دہشتگردوں کی فوری شناخت اور ان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں  ہمیں حکومت پاکستان پر اعتماد  ہے۔  ہمیں امید ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔