زاہد چوہدری:نرسز کی بڑی تعداد ڈیوٹی سے غیر حاضری ہے ۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نے طویل غیرحاضرنرسزکاڈیٹا طلب کر لیا۔
نرسز کی بڑی تعداد کی ڈیوٹی سے طویل غیر حاضری کا انکشاف ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے طویل غیر حاضر نرسز کا ڈیٹا طلب کر لیا ۔ ڈی جی نرسنگ ، سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان اور پرنسپلز نرسنگ کالجز سے غیر حاضر نرسز کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔طویل غیر حاضرنرسزکی اطلاع نہ دینے پرنرسنگ انسٹی ٹیوٹس کی سرزنش بھی کی گئی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نرسز رخصت کے بعد واپس نہیں آئیں یا بغیر چھٹی غیر حاضر ہیں لیکن ان کی غیر حاضری کی رپورٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو نہیں کی گئی ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک برس سے زائد عرصہ سے غیر حاضر نرسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے