ثمرہ فاطمہ: غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر آج جماعت اسلامی نے لاہور شہرکےمختلف مقامات پر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور ریلیوں کا انعقاد کیا۔
شہر کے دوسرے علاقوں کی طرح جماعت اسلامی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی جو ریلی کینال روڈ سے شروع ہو کر کینال گارڈن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ایک رہنما نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مسجدِ اقصی آپ کی ہی نہیں ہماری بھی ہے۔ ہم خون کے آخری قطرے تک غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہین۔
ریلی میں صدر جماعت اسلامی بحریہ ٹاؤن طارق چٹھہ، حافظ محمد یونس، عبد اللہ حارث، میاں زاہد اقبال ایڈووکیٹ، طارق محمود شریک ہوئے۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شہریوں میں پمفلٹس و فلسطینی پرچم بھی تقسیم کیے۔